عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی//پہلگام دہشت گردانہ حملہ ہندوستان کی روح پر حملہ تھا جس کے بعد ہمارارد عمل فیصلہ کن تھا کی بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ملک دہشت گردی کے خلاف اپنی جنگ میں متحد ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان نے بھرپور جواب دیا اور پاکستان میں دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے اور کئی ایئربیس کو تباہ کر دیا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے باگڈوگرا (مغربی بنگال) سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سکم پروگرام سے خطاب کیا۔ خطاب کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ پہلگام میں گزشتہ ماہ ہونے والا دہشت گردانہ حملہ ہندوستان کی روح اور اتحاد پر حملہ تھا، اور اس کے بعد آپریشن سندھ دہشت گردوں کو ایک ’’فیصلہ کن جواب‘‘ تھا۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ ملک دہشت گردی کے خلاف اپنی جنگ میں متحد ہے،۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان نے بھرپور جواب دیا اور پاکستان میں دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے اور کئی ایئربیس کو تباہ کر دیا۔پہلگام حملے کو مذہبی خطوط پر ہندوستان میں دراڑ پیدا کرنے کی ایک ’’دانستہ کوشش ‘‘قرار دیتے ہوئے مودی نے کہا’’ ہم نے واضح پیغام دیا کہ دہشت گردی کے حملے کے باوجود ہندوستان متحد ہے ‘۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہمالیائی ریاست ’’قوم کا فخر‘‘ ہے اور اس کے لوگ جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں۔وزیر اعظم نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ وہ خراب موسم کی وجہ سے ریاست کا درجہ دینے کی تقریب میں شرکت نہیں کر سکے، تاہم انہوں نے یقین دلایا کہ وہ مستقبل میں ریاست کا دورہ کریں گے۔
’آپریشن سندور‘ ابھی ختم نہیں ہوا، ہم نے پاکستان کو اس کے علاقے میں تین بار گھس کر مارا: وزیر اعظم مودی
