Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

آپریشن سندور دہشت گردوں کے خلاف کامیاب ترین مہم ، گولی کا جواب ملے گاگولی سے: مودی

KU Admin
Last updated: May 31, 2025 1:55 pm
KU Admin
Share
5 Min Read
SHARE

عظمیٰ ویب ڈیسک
بھوپال/آپریشن سندور کو دہشت گردوں کے خلاف اب تک کی سب سے بڑی اور کامیاب مہم بتاتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ایک بار پھر کسی کا نام لیے بغیر پاکستان کو سخت الفاظ میں چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ گولی چلاتے ہیں تو سمجھ لیں کہ گولیوں کا جواب گولیوں سے دیا جائے گا۔
مودی یہاں دیوی اہلیا بائی ہولکر کے 300 ویں یوم پیدائش کے موقع پر خواتین کو بااختیار بنانے کی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں گورنر منگو بھائی پٹیل، وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر و رکن پارلیمنٹ وشنودت شرما خصوصی طور پر موجود تھے۔
اس دوران مودی نے خواتین کو بااختیار بنانے کو کئی بار قومی سلامتی سے جوڑا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ثقافت اور اقدار کا ملک ہے۔ سندور خواتین کی طاقت کی علامت ہے۔ رام بھگت ہنومان نے بھی سندور کو ہی دھارن کیا۔ ہم شکتی پوجا میں سندور پیش کرتے ہیں۔ یہ اب ہندوستان کی بہادری کی علامت بن گیا ہے۔
اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ پہلگام میں دہشت گردوں نے نہ صرف ہندوستانیوں کا خون بہایا بلکہ ہماری ثقافت پر بھی حملہ کیا۔ انہوں نے ہمارے معاشرے کو تقسیم کرنے کی کوشش کی، سب سے اہم بات یہ ہے کہ دہشت گردوں نے ناری شکتی کو چیلنج کیا، لیکن یہ چیلنج دہشت گردوں اور ان کے آقاؤں کے لیے جان لیوا ثابت ہوا ہے۔ آپریشن سندور دہشت گردوں کے خلاف ہندوستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اور کامیاب آپریشن ہے، ہماری فوج نے دہشت گردوں کے ان ٹھکانوں کو تباہ کیا جہاں پاکستانی فوج نے سوچا بھی نہ تھا۔ سینکڑوں کلومیٹر اندر داخل ہو کر انہیں تباہ کر دیا۔ آپریشن سندور نے ڈنکے کی چوٹ پر کہا ہے کہ دہشت گردوں کے ذریعے پراکسی وار نہیں چلے گی۔ ہم ان کے گھروں میں گھس کر انہیں ماریں گے اور دہشت گردوں کے مددگاروں کو بھی بڑی قیمت چکانی پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا ہر شہری اور 140 کروڑ ہم وطنوں کی بلند آواز کہہ رہی ہے کہ اگر آپ گولی چلائیں گے تو مان کر چلئے گولی کا جواب گولی سے دیا جائے گا۔
مودی نے کہا کہ آپریشن سندور بھی ہماری ناری شکتی کی طاقت کی علامت بن گیا ہے۔ اس پورے آپریشن میں بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے بڑا رول ادا کیا ہے۔ جموں سے لے کر راجستھان اور گجرات کی سرحد پر بیٹیوں کی ایک بڑی تعداد نے محاذ سنبھالا اور سرحد پار سے ہونے والی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول سے لے کر دشمن کی پوسٹوں کو اڑانے تک انہوں نے بے مثال بہادری کا مظاہرہ کیا۔
مودی نے کہا کہ ہندوستان کی بیٹیوں کی طاقت قومی دفاع میں نظر آتی ہے۔ اس کے لیے بھی حکومت نے پچھلی دہائی میں متعدد قدم اٹھائے۔ اسکول سے میدان جنگ تک، ملک کو بیٹیوں کی بہادری پر پورا اعتماد ہے۔ پہلی بار فوج نے اب بیٹیوں کے لیے سینک اسکولوں کے دروازے کھول دیے ہیں۔ 2014 سے پہلے، این سی سی میں صرف 25 فیصد کیڈٹس لڑکیاں تھیں، جو آج 50 فیصد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کل ملک میں ایک اور تاریخ رقم ہوئی۔ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی (این ڈی اے) میں خواتین کیڈٹس کا پہلا بیچ پاس آؤٹ ہو گیا ہے۔ اب بیٹیوں کو آرمی، نیوی اور ایئر فورس میں اگلے مورچوں پر تعینات کیا جا رہا ہے۔ لڑاکا طیاروں سے لے کر آئی این ایس وکرانت تک خواتین بہادری کا مظاہرہ کررہی ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اس کی تازہ ترین مثال نویکا ساگر پروجیکٹ کی شکل میں ہمارے سامنے ہے۔ اس کے تحت بحریہ کی دو بیٹیوں نے تقریباً 250 دن کا سمندری سفر مکمل کیا اور زمین کا چکر لگایا۔ انہوں نے ہزاروں کلومیٹر کا سفر ایک کشتی میں کیا جو موٹر سے نہیں بلکہ ہوا سے چلتی ہے۔ ان دونوں بیٹیوں نے ہر مشکل کو شکست دی ہے۔ اس سے ثابت ہوا کہ چیلنج کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو، ہندوستان کی بیٹیاں اس پر قابو پا سکتی ہیں۔ نکسلائٹس کے خلاف مہم ہو یا سرحد پار دہشت گردی، ہماری بیٹیاں ہندوستان کی سلامتی کی ڈھال بن رہی ہیں۔

 

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
بونیار کے مزدور کی لنگیٹ میں موت
کشمیر
دفتری نظام کی مکمل ڈیجیٹل تبدیلی | 15 جون ڈیڈ لائن مقرر،سرکاری ای میل بنانے کی تاکید
کشمیر
کھیر بھوانی میلے کی تقریب | پہلا قافلہ تولہ مولہ پہنچ گیا | گاندربل میں انتظامیہ اور لوگوں کا پرتپاک استقبال
کشمیر
بانڈی پورہ میں تجاوزات کاشاخسانہ | 2کوہلوں کا وجود خطرے میں
کشمیر

Related

تازہ ترین

پانپور میں اکھنور کانوجوا ن غرق آب، تلاش جاری

June 1, 2025
تازہ ترین

ضلع انتظامیہ رام بن نے ’’ کھیر بابا یاترا ‘‘کا چنڈراکوٹ، پرجوش استقبال کیا

June 1, 2025
تازہ ترین

ٹنل کے آرپارپہاڑی علاقوں میں تازہ برف باری ،میدانی علاقوں میں بارشیں، 3جون تک مزید بارشوں کی پیشگوئی

June 1, 2025
تازہ ترین

سینکڑوں عقیدتمند کشمیری پنڈت کھیر بھوانی میلے کے لیے روانہ

June 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?