عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/پہلگام دہشت گردانہ حملے اور آپریشن سندور پر عالمی سفارتی حمایت حاصل کرنے کے لیے تشکیل دی گئی سات پارلیمانی ٹیمیں 21 مئی سے 5 جون تک 33 ممالک کا دورہ کریں گی اور ان ٹیموں میں شامل 51 سیاستدان اور آٹھ سفارت کار عالمی دہشت گردی کے ڈھانچے اور پاکستان میں موجود اس کے حامیوں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے۔
ذرائع کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے نائب صدر بیجینٹ پانڈیا کی قیادت میں پہلا گروپ 23 مئی کو بحرین، 25 مئی کو کویت، 27 مئی کو سعودی عرب اور 30 مئی کو الجزائر کا دورہ کرے گا۔گروپ کے دیگر ارکان میں بی جے پی کے نشی کانت دوبے، بی جے پی کے فانگون کونیاک، بی جے پی کے ریکھا شرما، آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے اسد الدین اویسی، نامزد ستنام سنگھ سندھو اور غلام نبی آزاد ہیں۔ سابق خارجہ سکریٹری ہرش وردھن شرنگلا بھی اس گروپ کا حصہ ہوں گے۔
بی جے پی کے ڈاکٹر روی شنکر پرساد کی قیادت میں دوسرا گروپ 25 مئی کو فرانس، 27 مئی کو اٹلی، 29 مئی کو ڈنمارک، یکم جون کو برطانیہ اور 5 جون کو جرمنی کا دورہ کرے گا۔ گروپ کے دیگر ارکان میں بی جے پی کے ڈاکٹر ڈی پورندیشوری، شیو سینا کی پرینکا چترویدی (ادھو ٹھاکرے)، نامزد غلام علی کھٹانا، کانگریس کے ڈاکٹر امر سنگھ، بی جے پی کے سمک بھٹاچاریہ اور مسٹر ایم جے اکبر ہیں۔ اس گروپ میں سفیر پنکج سرن بھی شامل ہوں گے۔
جنتا دل یونائیٹڈ کے صدر سنجے جھا کی قیادت میں تیسرا گروپ 22 مئی کو جاپان، 24 مئی کو جنوبی کوریا، 27 مئی کو سنگاپور، 28 مئی کو انڈونیشیا اور 31 مئی کو ملائیشیا کا دورہ کرے گا۔ گروپ کے دیگر ارکان میں بی جے پی کی اپراجیتا سارنگی، ترنمول کانگریس کے یوسف پٹھان، بی جے پی کے برج لعل، بی جے پی کے برج لعل، سی پی آئی ایم کے جان بریٹاس ، بی جے پی کے پردھان برووا، بی جے کے ہیمانگ جوشی اور سلمان خورشید ہیں۔ سفیر موہن کمار بھی اس گروپ کا حصہ ہوں گے۔
پارلیمانی جماعتوں کے غیر ملکی دورے کل سے شروع ہوں گے
