آن لائن دھمکی کیس: کشمیر میں کئی مقامات پر تلاشی

File Photo

سری نگر// جموں وکشمیر پولیس نے جمعرات کی صبح صحافیوں کو آن لائن دھمکی کیس کے سلسلے میں متعدد اضلاع میں چھاپے مارے۔
پولیس کے مطابق یہ چھاپے سری نگر، بڈگام، اننت ناگ اور پلوامہ اضلاع میں مارے گئے۔
انہوں نے کہا کہ یہ چھاپے چند روز قبل اس سلسلے میں کی جانے والی تلاشیوں کے دوران موصول ہونے والی لیڈز کے بعد مارے گئے۔
سری نگر پولیس نے اس ضمن میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’صحافیوں کو آن لائن دھمکی کیس کے سلسلے میں سری نگر، بڈگام اور پلوامہ اضلاع کے کئی مقامات پر تلاشیاں جاری ہیں‘۔
ٹویٹ میں مزید کہا گیا: ’ یہ چھاپے چند روز قبل اس سلسلے میں کی جانے والی تلاشیوں کے دوران موصول ہونے والی لیڈز کے بعد مارے گئے‘۔
بتادیں کہ پولیس نے چند روز قبل اس کیس کے سلسلے میں 12 مقامات پر چھاپے مارے تھے۔