پونچھ ضلع کے سرنکوٹ میں شدید بارش کے نتیجے میں آنے والے سیلابی ریلے میں درجنوں مکان اور دکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ پانی کے تیز بہاو سے درجنوں مکانوں اور دکانوں کو نقصان پہنچا ہے، ہر طرف تباہی کے مناظر ہیں جبکہ سیلاب میں اجناس بہہ جانے سے تاجروں کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا ہے۔ ڈی ڈی سی ممبر سرنکوٹ شاہنواز چوہدری نے انتظامیہ سے نقصان کا تخمینہ لگا کر معقول معاوضہ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔
میزبان:آشیانہ
ویڈیو:بختیار کاظمی