عظمیٰ ویب ڈیسک
کٹھو عہ/کٹھوعہ میں ایک دلخراش حادثہ پیش آیا جس میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا،یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک موٹر سائیکل تیز رفتاری سے ٹرک سے ٹکرا گیا۔ جس کے نتیجے میںرنجیت سنگھ ولد پریم سنگھ نامی موٹر سائیکل سوار کی موت واقعہ ہوگئی جبکہ لوولی شرما ولد راجندر کمار زخمی ہوگیاہے۔ دونوں کا تعلق سورادا سولا کوٹہ، تحصیل ہیرا نگر سے بتایا جا رہا ہے۔
حادثے کے بعد دونوں کو فوری طور پر جی ایم سی کٹھوعہلے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے رنجیت سنگھ کو مردہ قرار دے دیا۔لوولی شرما کا علاج جاری ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
کٹھو عہ: موٹر سائیکل اور ٹرک متصادم ،ایک شخص جاں بحق،ایک زخمی
