محمد بشارت
مہور// ضلع ریاسی کی تحصیل مہور کے سلدھار گاوں روسوالی (ٹھنڈہ) میں کچا مکان اچانک گرنے سے ایک شخص کی موت واقع ہو گئی جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ گزشتہ شب سلدھار (ٹھنڈہ) روسوالی علاقے میں پیش آیا۔ اُنہوں نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ وہاں پہنچ گئے اور بچاﺅ کاروائی شروع کی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ملبے سے ایک شخص کی لاش برآمد کی گئی جبکہ 4 دیگر کو زخمی حالت میں بچا کر سی ایچ سی مہور منتقل کر دیا گیا، جہاں 2 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے، جنہیں ضلع ہسپتال ریاسی منتقل کر دیا گیا ہے۔ متاثرین گاﺅں سلدھر کی وارڈ نمبر 3 ، تحصیل مہور ضلع ریاسی کے رہائشی ہیں۔
ادھر، پولیس کی ایک ٹیم بھی علاقے میں پہنچی اور صورتحال کا جائزہ لیا۔