جموں// سی پی آئی( ایم) کے سینئر لیڈر محمد یوسف تاریگامی کا کہنا ہے کہ ‘ون نیشن ون الیکشن’ کا اقدام ملک کے اتحاد کے حق میں نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے ملک کے تنوع کے جوہر کو نقصان پہنچے گا۔
موصوف لیڈر نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا، ‘ون نیشن ون الیکشن کے اقدام ملک کے اتحاد کے حق میں نہیں ہے اس سے ملک کے تنوع کے جوہر کو نقصان پہنچے گا’۔
ان کا کہنا تھا، ‘یہ من مانی ہے اگر یہ ٹھوسا گیا تو اس کے اچھے نتائج بر آمد نہیں ہوں گے’۔
تاریگامی نے کہا، ‘ہمارے ملک میں ایک جگہ سے دوسری جگہ کا رہن سہن، بولیاں، کھانے پینے کے طور طریقے الگ الگ ہیں یہ ایک ہی سطح پر ہمیں لانا چاہتے ہیں’۔
ان کا کہنا تھا، ‘اس کا مطلب ہے کہ پارلیمنٹ کے ساتھ ساتھ ریاستی انتخابات بھی منعقد کئے جائیں جبکہ دونوں انتخابات کے دوران الگ الگ مسئلے اور مدعے ہوتے ہیں’۔
انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ایک ہو کر اس کی مخالفت کرنی چاہئے۔
انہوں نے کہا، ‘میں عام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس مسئلے کو تھوڑا گہرا لیں کیونکہ اس سے ملک کے اتحاد میں دراڈ پڑ جائے گی۔
ون نیشن ون الیکشن کا اقدام ملک کے اتحاد کے حق میں نہیں ہے: تاریگامی
