شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے وانی گام بالا علاقے میں تصادم آرائی کے دوران ایک عدم شناخت جنگجو مارا گیا ہے جبکہ تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔کشمیر زون پولیس نے اپنے ایک ٹویٹ میں اپ ڈیٹ فراہم کرتے ہوئے کہا، ’بارہمولہ انکاو¿نٹر: ایک جنگجو مارا گیا جبکہ تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے‘۔انہوں نے کہا کہ جائے تصادم پر طرفین کے مابین گولیوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔
میزبان: شبیر وانی
ویڈیو:مبشر خان