عظمیٰ ویب ڈیسک
اودھم پور// جموں صوبہ کے اودھم پور ضلع میں جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ایک ٹینکر کے پہاڑی کنارے سے ٹکرانے کے بعد ایک شخص کی موت ہو گئی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ حادثہ جموں سرینگر قومی شاہراہ پر موڈ پسی کے قریب پیش آیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور آس پاس موجود لوگ جائے حادثہ پر جمع ہو گئے اور لاش کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا۔
اودھم پور پولیس نے بتایا کہ متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے قریبی ہسپتال گورنمنٹ میڈیکل کالج اودھم پور کے مردہ خانہ میں منتقل کردیا گیا ہے۔
ادھر، اس سلسلے میں ایک مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔