عاصف بٹ
کشتواڑ// ضلع کشتواڑ کی سب ڈویژن چھاترو میں سنیچر کی صبح پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا شدید طو پر زخمی ہوا۔
تفصیلات کے مطابق، یہ واقعہ چھاترو کے گوری نالہ علاقے میں رونما ہوا جب لوڈکیریر گاڑی جو چھاترو کی طرف آرہی تھی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر نالے میں جاگری۔
پولیس زرائع نے بتایا کہ حادثے میں ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ دوسرا شدید طور پر زخمی ہو گیا۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی کو فوری پر پی ایچ سی چھاترو منتقل کر دیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق ہوئے شخص کی شناخت عبدالرشید ساکنہ ملک پورہ پاسرکوٹ کے طور ہوئی ہے جبکہ زخمی شخص کی پہچان فوری طور نہیں ہوسکی ہے۔
حادثے کی خبر ملتے ہی پولیس مقامی لوگوں و رضاکارنہ تنظیموں نے بچاو کاروائی عمل میں لائی اور زخمی شخص کو پی ایچ سی چھاترو منتقل کیاگیا جہاں اسکا علاج جاری ہے۔