اشتیاق ملک
ڈوڈہ// ڈوڈہ ضلع کے گندوہ علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک و ایک زخمی ہوا ہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کی سہ پہر سب ڈویژنل ہیڈکوارٹر گندوہ سے تین کلومیٹر کی دوری پر واقع گھل کنان سڑک پر ایک ٹریکٹر ٹرالی حادثہ کا شکار ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ 1 شدید طور پر زخمی ہوا۔
حادثہ کے فوراً بعد مقامی لوگ و پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور بچاو کاروائی شروع کی ہے۔