عظمیٰ ویب ڈیسک
کپواڑہ// شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے کیرن علاقے میں پیش آئے ایک سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت واقع ہو گئی ہے جبکہ 7 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ ایک گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر HR26BY-0374 کیرن علاقے میں سڑک پر الٹ گئی اور اس میں سوار 8 مسافر زخمی ہو گئے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس پارٹی موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے چند کو جدید علاج کے لیے سری نگر منتقل کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک زخمی ٹیچر فرید احمد سکمز صورہ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ اس کے والد کو شدید چوٹیں آئی ہیں جو زیر علاج ہیں۔
ادھر، پولیس نے نوٹس لے کر مقدمہ درج کر کے مزید شروع کردی ہے۔