عظمیٰ ویب ڈیسک
مدینہ// نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما، جن میں پارٹی کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ، وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، ناصر وانی، جاوید ڈار، تنویر صادق اور مشتاق گرو شامل ہیں، عمرہ کی ادائیگی کے لیے مقدس شہر مدینہ پہنچے۔ یہ وفد اپنے روحانی سفر پر مدینہ اور مکہ کی زیارت کے لیے روانہ ہوا تھا۔
مدینہ میں اپنے قیام کے دوران، رہنماؤں نے مسجد نبوی میں عبادت کی اور جموں و کشمیر کے تمام لوگوں کے لیے رہنمائی، رحمت اور امن کی دعا کی۔