عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتہ کے روز بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کیا۔عمر عبداللہ نے کہااگر چند دن پہلے جنگ بندی کا اعلان کیا جاتا، تو قیمتی جانیں بچائی جا سکتی تھیں۔انھوں نے کہا وزیراعلیٰ نے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کا دل سے خیرمقدم کیا اور کہا، پاکستان کے ڈی جی ایم او نے ہمارے ڈی جی ایم او کو کال کی اور دوبارہ جنگ بندی نافذ کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ زمینی سطح پر نقصان کا جائزہ لے اور لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کا عمل شروع کرے، زخمیوں کا علاج یقینی بنائے۔انھوں نے ہم ان لوگوں کو واپس نہیں لا سکتے جنہوں نے اپنی جانیں گنوائیں۔ ہم ان کے اہل خانہ کے ساتھ دکھ میں شریک ہیں۔ ہم نے جاں بحق افراد کے قریبی رشتہ داروں اور زخمیوں کے لیے ایکس گریشیا امداد کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پونچھ شہر اور ٹنگڈار کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ صورتحال کا جائزہ لیں تاکہ انہیں ریلیف فراہم کیا جا سکے۔حج پروازوں کی منسوخی کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے کہا کہ جیسے ہی ایئرپورٹ فعال ہوگا، حج پروازیں دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔قابل ذکر ہے کہ بھارت اور پاکستان نے کئی دنوں کی کشیدگی کے بعد جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔
عمر عبداللہ نے بھارت-پاکستان کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کیا
