عظمیٰ ویب ڈیسک
سرنکوٹ/جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کابینہ وزیر جاوید رانا اور سرنکوٹ سے ایم ایل اے چوہدری محمد اکرم لسانیوی کے ہمراہ ضلع پونچھ کے علاقے سرنکوٹ کا دورہ کیا تاکہ حالیہ سرحد پار گولہ باری سے ہونے والے نقصانات اور صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے۔
دورے کے دوران وزیر اعلیٰ نے مقامی رہائشیوں اور شیلنگ سے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی جنہوں نے اپنے گھروں، مویشیوں اور زرعی زمینوں کو پہنچنے والے نقصان کی دردناک داستانیں بیان کیں۔ دیہاتیوں نے زیر زمین بنکروں کی فوری تعمیر اور متاثرین کے لیے مالی امداد کی اپیل کی، کیونکہ سرحد پار سے خطرہ مسلسل برقرار ہے۔
ایک مقامی شہری نے وزیر اعلیٰ اور دیگر حکام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’’ہماری زندگیاں برباد ہو چکی ہیں۔ ہمیں تحفظ اور مدد کی ضرورت ہے۔ یہاں زیر زمین بنکر کوئی عیش و آرام کی چیز نہیں بلکہ ایک ضرورت ہیں۔‘‘
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے متاثرہ عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ حکومت فعال ہے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جائیں گے۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا شیلنگ زدہ علاقہ سرنکوٹ کا دورہ، متاثرین کے مسائل سنے
