عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/ جموں و کشمیر وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ 4 اپریل بروزِ جمعہ سری نگر میں نیشنل کانفرنس (این سی) کے قانون ساز پارٹی اور اتحادیوں کی میٹنگ کی صدارت کریں گے۔
باوثوق ذرائع نے بتایا کہ یہ میٹنگ لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کی جانب سے 48 جے کے اے ایس (JKAS) افسران کے حالیہ تبادلوں کے بعد بلائی گئی ہے۔
پیر کے روز، ایل جی انتظامیہ نے 48 جے کے اے ایس افسران کے تبادلے اور تقرریوں کے احکامات جاری کیے تھے۔