عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بدھ کو ایک میٹنگ میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر سرحدی علاقوں میں سیکورٹی اور دیگر تیاریوں کا جائزہ لیا۔میٹنگ کے دوران شہریوں کے تحفظ، بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور کسی بھی ممکنہ چلینج کے فوری جواب کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔
عمر عبداللہ نے ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کہاسرحد/ایل او سی کے علاقوں میں سیکورٹی اور تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے میٹنگ کی۔انہوں نے کہا میٹنگ کے دوران شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ، بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور کسی بھی ممکنہ چلینج کے فوری جواب کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔
عمر عبداللہ نے سرحدی علاقوں میں سیکورٹی اور دیگر تیاریوں کا جائزہ لیا
