عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے وزارت امور خارجہ سے ایران میں اس وقت موجود کشمیری طلبا کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ضروری اقدام کرنے کی درخواست کی ہے۔انہوں نے کہا: ‘ ان طلبا کے اہل خانہ سخت پریشان ہیں اور ہم اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں’۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے جمعہ کی علی الصبح ایران پر حملہ کیا۔عمر عبداللہ نے اس حملے کے پیش نظر وزارت امور خارجہ سے ایران میں موجود طلبا کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اقدام کرنے کی درخواست کی۔انہوں نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں وزارت امور خارنہ انڈیا سے درخواست کرتا ہوں کہ فی الوقت ایران میں پھنسے کشمیری طلباء کی حفاظت اور بہبود کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے’۔
ان کا کہنا تھا: ‘ ان طلبا کے اہل خانہ سخت پریشان ہیں اور ہم اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں’۔انہوں نے پوسٹ میں مزید کہا: ‘ ہمارے طلباء کی حفاظت کے لیے ہر قدم اٹھایا جانا چاہیے’۔
عمر عبداللہ کی وزارت امور خارجہ سے ایران میں موجود کشمیری طلبا کے تحفظ کو یقینی بنانے کی درخواست
