عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی// جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعرات کو راشٹرپتی بھون میں صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔
صدر کے دفتر کے سرکاری ایکس ہینڈل پر عمر عبداللہ اور دروپدی مرمو کے درمیان مصافحہ کی تصویر پوسٹ کی گئی ہے۔
پوسٹ میں کہا گیا کہ ’’جموں و کشمیر کے یونین ٹیریٹری کے وزیر اعلیٰ، شری عمر عبداللہ نے راشٹرپتی بھون میں صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کی”۔
عمر عبداللہ نے بدھ کے روز نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ سے بھی ملاقات کی تھی۔
حکام کے مطابق، جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ، جو پیر کی شام کو قومی دارالحکومت پہنچے، جلد ہی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن سے بھی ملاقات کریں گے۔