نئی دہلی// جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے منگل کے روز وزیر خزانہ نرملا سیتارمن سے نئی دہلی میں ملاقات کی۔ یہ ملاقات بجٹ سے قبل مشاورتی عمل کا حصہ تھی۔
ملاقات شمالی بلاک کے دفتر میں ہوئی اور یہ 30 منٹ سے زائد وقت تک جاری رہی، جسے “خوشگوار” قرار دیا گیا۔
وزیر خزانہ نرملا سیتارمن یکم فروری کو یونین بجٹ پیش کرنے والی ہیں۔
یہ دو ماہ میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی دوسری ملاقات ہے۔ عمر عبداللہ نے گزشتہ سال نومبر میں وزیر خزانہ سے پہلی ملاقات کی تھی، جو وزیر اعلیٰ کے طور پر ان کی سیتارامن کے ساتھ پہلی ملاقات تھی۔