عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعہ کے روز یہاں اپنے رابطہ دفتر پر جموں سنسکرتی سکول کے بچوں اور یوم جمہوریہ کیمپ 2025 میں جموں و کشمیر کی نمائندگی کرنے والے این ایس ایس رضاکاروں کے ساتھ ملاقات کی۔وزیر اعلیٰ کے دفتر کے ’’ایکس‘‘ہینڈل پر جمعہ کو ایک پوسٹ میں کہا گیاوزیر اعلیٰ نے جموں سنسکرتی اسکول کے طلباء سے ربطہ دفتر جموں میں ملاقات کی۔
پوسٹ میں کہا گیاانہوں نے اسپیشل اولمپکس بھارت نیشنل میٹ میں میڈل جیتنے پر طلباء کو مبارکباد دی۔مذکورہ ایکس ہینڈل پر ایک اور پوسٹ میں کہا گیایوم جمہوریہ کیمپ 2025 میں جموں و کشمیر کی نمائندگی کرنے والے این ایس ایس کے رضاکاروں نے رابطہ دفتر جموں میں وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی۔پوسٹ میں مزید کہا گیاانہوں نے ان کی لگن، نظم و ضبط اور قوم کی خدمت کو سراہا۔
عمر عبداللہ کی جموں سنسکرتی اسکول طلبا اور این ایس ایس رضاکاروں کے ساتھ ملاقات
