عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر کی منتخب حکومت نے ہفتہ کے روز قانون ساز اسمبلی میں اپنا پہلا بل متعارف کرایا۔ سوالات کے وقفے کے بعد، نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری نے وزیر خزانہ عمر عبداللہ کی جانب سے جموں و کشمیر گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (ترمیمی) بل 2025ایوان میں پیش کیا۔
یہ بل جموں و کشمیر کے جی ایس ٹی قانون کو مرکزی گڈز اینڈ سروسز ٹیکس قانون میں کی گئی ترامیم کے مطابق ہم آہنگ کرنے کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ ترامیم بنیادی طور پرٹیکس کی نگرانی اور ضابطہ بندی سے متعلق ہیں، اور اس بل میں کوئی مسلسل یا غیر مسلسل اخراجات شامل نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ2018 میں جموں و کشمیر میں مرکزی حکومت کے نفاذ کے بعد جموں و کشمیر اسمبلی کے قانون سازی کے اختیارات پارلیمنٹ کو منتقل کر دیے گئے تھے۔
عمر عبداللہ حکومت نے جموں و کشمیر اسمبلی میں اپنا پہلا بل پیش کیا
