عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے منگل کے روز وسطی ضلع گاندربل کے باکورہ میں ایک واٹر سپلائی اسکیم کا افتتاح کیا جس سے زائد از 4 ہزار لوگوں کے لئے پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بن جائے گی۔
اس موقع پر وزیر تعلیم سکینہ یتو، محکمہ جل شکتی، جنگلات، ماحولیات اور قبائلی امور کے وزیر جاوید احمد رانا اور وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی بھی موجود تھے۔
وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ اس طرح کے اقدام سب کے لیے بنیادی سہولیات اور معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ہماری حکومت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘ باکورہ گاندربل میں واٹر سپلائی اسکیم کا افتتاح کرتے ہوئے خوشی ہوئی ، اس اہم پروجیکٹ سے 4 ہزار سے زیادہ لوگوں کے لیے پینے کے صاف اور قابل اعتماد پانی کی فراہمی یقینی بن جائے گی’۔
ان کا کہنا ہے کہ اس موقع پر وزرا سکینہ یتو، جاوید رانا اور مشیر ناصر اسلم بھی موجود تھے’۔
انہوں نے مزید کہا: ‘یہ سب کے لیے بنیادی سہولیات اور معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ہماری حکومت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے’۔
عمرعبداللہ نے گاندربل میں واٹر سپلائی اسکیم کا افتتاح کیا
