عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعرات کو شمالی کشمیر کے قصبہ گریز کے داور علاقے میں ایک عوامی دربار میں لوگوں کے مسائل کو سنا اور ان کے حل کی یقین دہانی کی۔انہوں نے کہامیرا دورہ دور دراز علاقوں میں ہمہ گیر ترقی کے لیے حکومت کے مسلسل عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
یہ جانکاری وزیر اعلیٰ کے دفتر کے ’ایکس‘ہینڈل پر ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی گئی۔پوسٹ میں کہا گیاوزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے گریز کے داور علاقے میں ایک عوامی دربار کا انعقاد کیا جس میں انہوں نے لوگوں کے مسائل کو سنا اور ان کے حل کی یقین دہانی کی۔پوسٹ میں مزید کہا گیاان کا دورہ دور دراز علاقوں میں ہمہ گیر ترقی کے لیے حکومت کے مسلسل عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
عمر عبداللہ کا گریز میں عوامی دربار کا انعقاد
