عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ضلع ریاسی کے دھر ماری علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ سے ایک سرکاری افسر اور اس کے بیٹے کی موت پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی کے دھر ماری علاقے میں جمعہ کی رات دیر گئے اس وقت سب ضلع مجسٹریٹ رام نگر راجندر سنگھ رانا اور اس کے 8 سالہ بیٹے کی موت واقع ہوئی جب ان کی گاڑی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی۔اس واقعے میں ان کے پانچ دیگر رشتہ دار بھی زخمی ہوگئے۔
وزیر اعلیٰ کے دفتر کے ’ایکس‘ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا گیا وزیر اعلیٰ نے ایس ڈی ایم رام نگر راجندر سنگھ رانا اور ان کے بیٹے کی ریاسی میں لینڈ سلائیڈنگ میں ہونے والی المناک موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
ایس ڈی ایم کی موت کو نا قابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے انہوں نے پسماندہ کنبے کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور متوفین کے روحوں کے سکون کے لئے دعا کی۔عمر عبداللہ نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد اور سوگوار خاندان کو مکمل تعاون کا بھی یقین دلایا۔
ریاسی لینڈ سلائیڈنگ پر عمر عبداللہ کا اظہار غم
