عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہدایت دی ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر تمام ضلع مجسٹریٹوں کو فوری طور پر ہنگامی فنڈز واگذار کئے جائیں۔انہوں نے حکام کو غلط معلومات کا مقابلہ کرنے اور عوام سے صرف تصدیق شدہ ذرائع پر بھروسہ کرنے کی تاکید کرنے کی ہدایت دی۔
عمر عبداللہ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا موجودہ پیش رفت کی روشنی میں، میں نے تمام ضلع مجسٹریٹوں کو فوری طور پر ہنگامی فنڈز واگذار کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہامیں نے حکام کو غلط معلومات کا مقابلہ کرنے اور عوام سے صرف تصدیق شدہ ذرائع پر بھروسہ کرنے کی تاکید کرنے کی ہدایت دی۔ان کا پوسٹ میں مزید کہنا ہے: آئیے ہم متحد ہو کر کھڑے رہیں۔
عمر عبداللہ کی تمام ضلع مجسٹریٹوں کو فوری طور پر ہنگامی فنڈز واگذار کرنے کی ہدایت
