جموں// وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بانڈی پورہ ضلع میں ایک سڑک حادثے میں تین فوجی اہلکاروں کی المناک موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے ایس کے پائین علاقے میں فوجی اہلکاروں کی گاڑی سڑک سے پھسل کر ایک گہری کھائی میں جا گری۔
وزیر اعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحومین کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں اس مشکل وقت میں صبر و حوصلہ عطا فرمائے۔
انہوں نے جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کی روح کے سکون کے لیے دعا کرتے ہوئے زخمی فوجیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش بھی ظاہر کی۔
وزیر اعلیٰ کا سڑک حادثے میں فوجی اہلکاروں کی ہلاکت پر اظہارِ افسوس
