کولگام میں معمر خاتون ڈوب کر جاں بحق

سری نگر//کولگام کے ٹنگمرگ ڈی ایچ پورہ علاقے میں اتوار کو ایک 70 سالہ خاتون نالہ میں ڈوب کر ہلاک ہوگئی۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ اس خاتون کی شناخت حنیفہ بیگم کے طور سے ہوئی ہے، جو منزگام کے رہنے والے غلام محمد میر کی اہلیہ تھی، پھسل کر نالہ میں ڈوب گئی۔
انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے اسے بروقت بچانے کی کوشش کی لیکن وہ اس کی جان نہیں بچا سکے۔
ایک پولیس افسر نے بھی ڈوبنے سے خاتون کی موت کی تصدیق کی اور کہا کہ لاش کو طبی کارروائی کے لیے ایس ڈی ایچ ڈی ایچ پورہ روانہ کر دیا گیا ہے۔