- عظمیٰ ویب ڈیسک
بارہمولہ// شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے پٹن علاقے میں جمعرات کی صبح ایک آئل ٹینکر بے قابو ہوکر ایک نالے میں جاگرا۔
ذرائع نے بتایا کہ ایک آئل ٹینکر، زیر رجسٹریشن نمبر JK02A5 4811 تھا، سرینگر سے بارہمولہ جا رہا تھا، جس دوران دھند کے باعث کم نظر آنے کی وجہ سے ڈرائیور گاڑی پر سے کنٹرول کھو بیٹھا۔ پٹن ضلع کے سنگھ پورہ علاقے میں ٹینکر ایک نالے میں جا گرا تاہم اس حادثے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔