جموں و کشمیر حکومت نے مہاراجہ ہری سنگھ کے یوم پیدائش کو عام چھٹی کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے جلد ہی سرکاری نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔ یہ اعلان لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج راج بھون میں سرکردہ سیاسی رہنماؤں، یووا راجپوت سبھا کے اراکین، سول سوسائٹی کے اراکین بشمول جموں و کشمیر ٹرانسپورٹ یونین کے سربراہ پر مشتمل ایک وفد سے ملاقات کے بعد کیا۔