بجبہاڑہ//جنوبی کشمیر کے اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں جمعرات کی صبح ایک سڑک حادثے میں جموں و کشمیر پولیس کا ایک اہلکار ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا ہے۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ گھر کی طرف جاتے ہوئے دو آف ڈیوٹی پولیس اہلکار اس وقت زخمی ہو گئے جب ایک گاڑی نے ان کی موٹر سائیکل کو بجبہاڑہ کے علاقے زیرپورہ میں ٹکر مار دی۔
انہوں نے بتایا کہ دونوں کو علاج کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
اہلکار نے متوفی کی شناخت طارق احمد آہنگر ساکنہ ویریناگ کے طور پر کی ہے جبکہ زخمی کی شناخت اشفاق احمد آہنگر ساکنہ نوپورہ ڈورو کے طور پر کی ہے۔
اہلکار نے بتایا کہ دونوں آئی آر 23 بٹالین میں تعینات تھے اور حادثے کے وقت گھر کی
بجبہاڑہ سڑک حادثہ میں پولیس اہلکار لقمہ اجل، دوسرا زخمی