Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
تازہ ترینکشمیر

میرج اسسٹنس اسکیم میں رکاوٹیں: محکمہ امورِ صارفین کے ناقص تکنیکی نظام کے باعث غریب لڑکیاں حکومتی امداد سے محروم

KU Admin
Last updated: June 22, 2025 3:54 pm
KU Admin
Share
5 Min Read
SHARE

عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر میں حکومت کی طرف سے شروع کی گئی ’’میرج اسسٹنس اسکیم‘‘جس کا مقصد مالی طور پر کمزور اور مستحق لڑکیوں کو شادی کے موقع پر مالی امداد فراہم کرنا ہے، اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہو چکی ہے۔ محکمہ امورِ صارفین کی مبینہ غفلت اور ناقص تکنیکی نظام کے باعث درجنوں نہیں بلکہ سینکڑوں لڑکیاں اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے سے قاصر ہیں۔
متاثرہ خاندانوں کے مطابق، محکمہ کی سرکاری ویب سائٹ گزشتہ کئی ماہ سے یا تو مکمل طور پر بند ہے یا پھر اس میں بار بار تکنیکی خرابی آرہی ہے۔ اس اسکیم کے لیے رجسٹریشن کے لیے لازمی ای-ٹکٹ لازمی ہے لیکن محکمہ امورِ صارفین کی غیر فعال ویب سائٹ غریب لڑکیوں کیلئے دردِ سر بن چکی ہے، سینکڑوں لڑکیاں ’’میرج اسسٹنس اسکیم ‘‘ کا فائدہ نہیں اٹھا پارہی ہیں۔
ایک متاثرہ لڑکی کی والدہ نے میڈیا کو بتایامیری بیٹی کی شادی اگلے مہینے ہے، اور ہمیں اس اسکیم سے بہت امید تھی۔ لیکن کئی بار ہم نے ای ٹکٹ حاصل کر نے کیلئے دفاتر کے چکر کاٹے لیکن ہر بار محکمہ کے متعلقہ ملازمین نے یہی کہا کہ ویب سائٹ نہیں چل رہی ہے ا،س لئے آپ کو ای ٹکٹ نہیں مل سکتی ہے ۔ دفترمیں تعینات ملازمین کایہی کہنا ہے کہ ای-ٹکٹ آن لائن ہی لینی ہوگی ، آف لائن کوئی نظام موجود نہیں۔
اسی طرح کے شکوے کئی دیگر خاندانوں کی طرف سے بھی سامنے آئے ہیں، جن کا کہنا ہے کہ وہ کئی ہفتوں سے دفاتر کے چکر کاٹ رہے ہیں، مگر کہیں سے بھی کوئی ٹھوس مدد یا راہنمائی نہیں مل رہی۔ اس کے نتیجے میں وہ لوگ شدید ذہنی تناؤ کا شکار ہو چکے ہیں۔
لوگوں نے اس صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی اسکیمیں جب بیوروکریٹک سستی اور تکنیکی لاپرواہی کا شکار ہو جائیں، تو ان کا اصل مقصد فوت ہو جاتا ہے۔
لوگوں کا کہنا تھا کہ حکومت نے بلاشبہ ایک اچھا قدم اٹھایا تھا، لیکن اگر یہ قدم زمینی سطح پر عملانے میں کوتاہی کا شکار ہوتو کاغذوںتک محدود اسکیمیں کسی کا بھلا نہیں کر سکتیں۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ مسئلہ صرف تکنیکی نہیںبلکہ لاپرواہی اور غفلت کی انتہا ہے۔
متاثرہ خاندانوں اور لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ امورِ صارفین کی ویب سائٹ کو فوری طور پر درست اور فعال بنایا جائے تاکہ ای-ٹکٹ حاصل کرنا ممکن ہو۔لوگوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب تک ویب سائٹ مکمل طور پر بحال نہیں ہوتی، تب تک ای-ٹکٹ کے حصول کے لیے آف لائن طریقہ کار ہی متعارف کرایا جائے۔تاکہ لوگوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
متاثرین کا مزید کہنا تھا کہ اگر فوری طور پر اقدامات نہ کیے گئے تو یہ اسکیم اپنی افادیت کھو دے گی اور حقیقی مستحقین ہمیشہ کے لیے اس امداد سے محروم رہ جائیں گے۔انھوں نے کہا ’’میرج اسسٹنس اسکیم‘‘بلاشبہ ایک بہترین اقدام ہے، لیکن اس کے موثر نفاذ کے لیے صرف پالیسی کافی نہیں، بلکہ مضبوط تکنیکی ڈھانچہ فوری ضرورت ہے۔
قابل ذکر ہے کہ وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے مذکورہ اسکیم میں ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے کابینہ اجلاس کے دوران اسکیم کا پیسہ بڑھا کر 50ہزار سے75ہزار کر دیا تھا جس کے بعد لوگوں نے وزیر اعلیٰ کے اِس اقدام کو کافی سراہا تھا لیکن زمینی سطح پر اِس اسکیم سے فائدہ اٹھانے والےمستحقین کو طرح طرح سے دشواریوں کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ضلع سرینگر میں ای-ٹکٹ کا حصول ایک چیلنج بن کر رہ گیا ہے۔ بیشتر لڑکیاں ای -ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے اِس اسکیم کا فائدہ اٹھا نے قاصر رہ جاتی ہیں۔
لوگوں نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جس طرح سے انھوں نے ’’میرج اسسٹنس اسکیم‘‘ کی اہمیت و افادیت کو سمجھتے ہوئے اِس کا پیسہ بڑھا دیا تھا زمینی طرح پر اس اسکیم کو لاگو ہونے میں برتی جا رہی کوتاہیوں پر بھی نظرثانی کریں تاکہ مستحق لڑکیوں تک بر وقت اِس اسکیم کا فائدہ پہنچ سکے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 6 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا دسواں قافلہ روانہ
برصغیر
وزیر صحت سکینہ اِیتو کا بدھل اور سرنکوٹ اسمبلی حلقوں میں شعبہ صحت کے منظرنامے کا جائزہ ماہر ڈاکٹروں کی کمی پر سخت اظہارِ تشویش
جموں
’’کلین جموں گرین جموں مہم‘‘ ہائی کورٹ نے جانی پور کمپلیکس میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا
جموں
ادھم پور میں بس الٹنے سے سات مسافر زخمی
جموں

Related

کشمیر

لڑکیوں کے تعلیم ترک کرنے کے رحجان میں تیزی بیٹی پڑھائو مہم ناکامی کی کگار پر!

July 10, 2025
کشمیر

تفرقہ آمیز بیانیہ امن و ہم آہنگی کیلئے خطرہ غیر ذمہ دارانہ بیانات سے گریز کیا جائے:لیفٹیننٹ گورنر

July 10, 2025
کشمیر

ریاستی درجہ بحالی میں تاخیر نہ کی جائے:بخاری ۔13جولائی تاریخ ساز دن،مزار شہدا جانے کی اجازت دی جائے

July 10, 2025
کشمیر

وادی کشمیر اورجموں میں موسم خوشگوار

July 10, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?