عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/وزیرداخلہ امیت شاہ آج شام سری نگر پہنچنے والے ہیں ،جہاں وہ موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیں گے ۔ انہیں سری نگر کے نوگام پولیس اسٹیشن کے اندر ہونے والے دھماکے کے واقعے کے بارے میں بریف کیا جائے گا۔بتادیں نوگام دھماکے میں ایک اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) کا افسر، ایک نائب تحصیلدار سمیت 9 افراد ہلاک جبکہ 31 زخمی ہوئے۔
افسران کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب ایف ایس ایل ٹیم ریونیو حکام کے ساتھ مل کر دھماکہ خیز مواد کے اُس ذخیرے کو ہینڈل کر رہی تھی، جو گزشتہ ہفتے ہریانہ کے فرید آباد سے ضبط کیا گیا تھا، جب جموں و کشمیر پولیس نے مبینہ ڈاکٹروں کے ملی ٹنٹ ماڈیول کو بے نقاب کیا تھا۔
ڈی جی پی کے مطابق دھماکہ خیز مواد کو سری نگر منتقل کیا گیا تھا اور اسے نوگام پولیس اسٹیشن کے اندر ایک کھلی جگہ پر محفوظ رکھا گیا تھا۔ طریقہ کار کے مطابق، برآمد شدہ مواد کے نمونے مزید فرانزک اور کیمیکل جانچ کے لیے بھیجے جانے تھے۔ بازیابی کے مواد کی مقدار زیادہ ہونے کے باعث یہ عمل گزشتہ روز سے جاری تھا۔