عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں وکشمیر پولیس کے سینئر عہدیدار ہفتے کی صبح نوگام پولیس اسٹیشن پہنچے اور رات گئے حادثاتی دھماکے سے پیدا شدہ صورتحال کا از خود جائزہ لیا۔جموں وکشمیر پولیس کے سربراہ نالین بربھات نے ہفتے کی صبح جائے موقعہ کا دورہ کیا اور نقصان کا جائزہ لیا۔انہوں نے جائے وقوعہ سے نکلنے سے پہلے گراؤنڈ افسران کو بریفنگ دی۔انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی ) کشمیر وی کے بردی بھی جائے موقعہ پر پہنچے اور صورتحال کا از خود جائزہ لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ سی آر پی ایف کے انسپکٹر جنرل پوان کمار شرما نے بھی جائے موقع کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔واضح رہے کہ گرمائی راجدھانی سری نگر جمعہ کی رات اچانک لرز اٹھی جب نوگام پولیس اسٹیشن کے اندر ایک حادثاتی دھماکہ ہوا، جس میں 9 افراد موقع پر ہی دم توڑ بیٹھے جبکہ 30دیگر جن میں زیادہ تر پولیس اہلکار شامل ہیں، زخمی ہو گئے۔
نوگام حادثاتی دھماکہ: پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں کا جائے موقع کا دورہ