عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/نائب وزیر اعلیٰ سریندر چوہدری نے کہا کہ ہمسایہ ملک نے جموں و کشمیر میں دہائیوں سے جاری پرتشدد کارروائیوں سے کچھ حاصل نہیں کیا اور مستقبل میں بھی اپنے مذموم عزائم میں ناکام رہے گا۔جموں میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نےکہا کہ پاکستان کو اب احساس کر لینا چاہیے کہ اس نے جموں و کشمیر میں اپنی دہائیوں پر محیط مداخلت سے کچھ حاصل نہیں کیا۔
انہوں نے کہا، ’’پہلگام میں ہونے والے حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ ہم ان خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا۔ ہمارے مہمانوں کو قتل کیا گیا، اور یہ ہم سب کے لیے انتہائی افسوس کی بات ہے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان گزشتہ 35 برسوں سے جموں و کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں کے باوجود کچھ حاصل نہیں کر سکا اور مستقبل میں بھی ناکام ہی رہے گا۔
ملی ٹینسی سے کچھ حاصل نہیں ہوا، نہ ہی ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ
