عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بدھ کے روز کہا کہ کوئی بھی جنگ کے حق میں نہیں ہے اور پاکستان کو اپنی بندوقیں خاموش کرنی ہوں گی کیونکہ موجودہ صورتحال کا آغاز ان کی طرف سے پاہلگام میں 26 افراد کے قتل سے ہوا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ موجودہ صورتحال پہلگام حملے (22 اپریل) کا نتیجہ ہے۔
انھوں نے کہا ہمیں مناسب جواب دینا پڑا۔ مرکزی حکومت نے ان کیمپوں پر حملہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جنہوں نے کئی سالوں سے جموں و کشمیر کو تباہ کیا۔ فیصلہ کیا گیا تھا کہ دہشت گرد علاقوں کو نشانہ بنایا جائے، نہ کہ فوجی یا سول تنصیبات کو۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب پاکستان نے شہری علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔ ہم جنگ نہیں چاہتے۔ ہم پُرامن طریقے سے زندگی گزار رہے تھے۔ اس کا آغاز انہوں نے کیا۔ ہم حالات کو بہتر کرنا چاہتے ہیں، لیکن پاکستان کو پہلے اپنی بندوقیں خاموش کرنی ہوں گی۔
جنگ کے حق میں نہیں، موجودہ صورتحال پاکستان کی وجہ سے پیدا ہوئی: وزیراعلیٰ عمر عبداللہ
