سرینگر// کشمیر کے لیے براہِ راست ٹرین سروس اب حقیقت بننے جا رہی ہے۔ شمالی ریلوے نے کٹرہ (ریاسی) اور سرینگر (جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت) کے درمیان پہلی بار ٹرین کے اوقات کا اعلان کر دیا۔
شمالی ریلوے کی جاری کردہ اطلاعات کے مطابق اس سروس میں نئی وندے بھارت ٹرینیں اور میل/ایکسپریس ٹرینیں شامل ہیں۔
وندے بھارت ایکسپریس:
کٹرہ سے روانگی: صبح 8:10
سرینگر پہنچنے کا وقت: صبح 11:20
میل/ایکسپریس (صبح):
کٹرہ سے روانگی: صبح 9:50 سرینگر پہنچنے کا وقت: دوپہر 1:10
میل/ایکسپریس (دوپہر):
کٹرہ سے روانگی: دوپہر 3:00
سرینگر پہنچنے کا وقت: شام 6:20
یہ ٹرین سروس خطے میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں انقلابی تبدیلی کا سبب بنے گی۔
یہ تاریخی سروس 6 جنوری کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں افتتاح کے لیے تیار ہے، جبکہ ٹرینوں کی آمدورفت 26 جنوری کو یومِ جمہوریہ کی تقریبات کے موقع پر شروع ہونے کی توقع ہے۔
یہ ٹرین خدمات سفری وقت کو نمایاں طور پر کم کرنے کے ساتھ ساتھ مسافروں کو دلکش مناظر کے درمیان آرام دہ سفر کا موقع فراہم کریں گی۔
منصوبہ سے وادی میں سیاحتی شعبے میں دوگنا اضافہ ہونے کی توقع ہے۔