یو این آئی
جموں// فوج کی شمالی کمان نے دو روزہ فضائی ڈیفنس کانکلیو کا انعقاد عمل میں لایا جس میں دفاعی ماہرین نے حصہ لے کر مشترکہ لائحہ عمل کا جائزہ لیا۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ شمالی فوج کی شمالی کمان نے دو روزہ آرمی ڈیفنس کانکلیو کا انعقاد عمل میں لایا جس میں ائر ڈیفنس ، انڈین ائر فورس اور دفاعی ماہرین نے حصہ لیا
دفاعی ماہرین نے فضائی خطرات کا مقابلہ کرنے اور قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے ایک جامع نقط نظر کے لئے مشترکہ حکمت عملی کا بغور جائزہ لیا ۔
اس موقع پر شمالی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دیویدی نے آلات کا مشاہدہ کیا اور شرکا سے گفت وشنید کی۔
انہوں نے کہاکہ ہماری مستعد فوج ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔
فوجی کمانڈر نے کہاکہ فوج کو جدید خطوط پر استوارکرنے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔