عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/شمالی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف، لیفٹیننٹ جنرل پرتیک شرما نے ہفتے کے روز متھرا میں تعینات ’’اسٹرائیک ون کور‘‘کی عملی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ فوج نے ایک بیان میں یہ اطلاع دی ہے۔
شمالی کمانڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بتایالیفٹیننٹ جنرل پرتیک شرما، آرمی کمانڈر شمالی کمانڈ، نے اسٹریٹیجک اسٹرائیکرز کا دورہ کیا اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔آرمی کمانڈر نے کور کی مربوط اور ہم آہنگ تربیت اور اعلیٰ سطح کی تیاریوں کو سراہا۔انہوں نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متحرک منصوبہ بندی اور حالات کے مطابق تیاری پر زور دیا۔
شمالی فوج کے کمانڈر نے متھرا میں تعینات ’’اسٹرائیک ون کور‘‘کی عملی تیاریوں کا جائزہ لیا
