سری نگر// سری نگر ضلع کے راولپورہ کے وانبل علاقے میں ایک غیر مقامی چوکیدار پراسرار حالات میں مردہ پایا گیا۔
خبر رساں ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) نے سرکاری زرائع کے حوالے سے بتایا کہ مغربی بنگال کا رہائشی سرون موگل، محمد مقبول پنجرا کے رہائشی مکان میں مردہ پایا گیا جہاں وہ چوکیدار کے طور پر کام کر رہا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ لاش کو طبی اور قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور دفعہ 174 کے تحت کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
سری نگر کے راولپورہ میں غیر مقامی چوکیدار مردہ پایا گیا
