اننت ناگ//جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ میں دو غیر مقامی مزدور زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، ہفتہ کی دیر شام نامعلوم مسلح افراد نے اننت ناگ کے رکھ مومن علاقے میں غیر مقامی مزدوروں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دونوں زخمی ہو گئے ہیں۔
کشمیر زون پولیس نے ایک ٹویٹ کر کے بتایا،”اننت ناگ کے رکھ مومن علاقے میں ملی ٹینٹوں نے فائرنگ کر کے دو مزدوروں کو زخمی کر دیا۔ دونوں زخمیوں کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے”۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔۔