خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر امرناتھ یاترا معطل

KU Admin
1 Min Read

عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/ خراب موسمی حالات کے پیش نظر، جاری امرناتھ یاترا کے قافلے 31 جولائی 2025 کو بھگوتی نگر کیمپ، جموں سے روانہ نہیں ہوں گے۔
صوبائی کمشنر جموں، رمیش کمار نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یاترا علاقوں میں شدید بارشوں کی وجہ سے بیس کیمپس سے یاتریوں کی روانگی متاثر ہوئی ہے۔ لہٰذا احتیاطی تدابیر کے طور پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ 31 جولائی کو بھگوتی نگر جموں سے بالتل اور ننوان بیس کیمپس کی جانب کوئی قافلہ روانہ نہیں کیا جائے گا۔ یاتریوں کو صورتحال سے بروقت آگاہ کیا جاتا رہے گا۔

Share This Article