جموں// جیول چوک جموں میں پیش آئے فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص کی موت کے بعد پولیس نے دہشت گردی کے کسی بھی زاویے کو مسترد کرتے ہوئے اسے گروہی دشمنی کا نتیجہ قرار دیا ہے۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی) جموں، آنند جین نے بتایا کہ یہ واقعہ گتارو گینگ وجے پور اور ان کے مخالف گروہ کے درمیان دشمنی کے باعث پیش آیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ گتارو گینگ وجے پور کے افراد نے اپنے حریف گروہ کے ایک رکن پر حملہ کیا، اور اس واقعے میں کسی دہشت گردی کا کوئی پہلو شامل نہیں ہے۔
واضح رہے کہ مرنے والے شخص کی شناخت 37 سالہ سمت جندیل، ساکن وجے پور، سانبہ کے طور پر ہوئی ہے، جسے جیوے چوک جموں میں نامعلوم افراد نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ پولیس نے حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کر دی ہے۔
جیول چوک جموں میں نوجوان کا قتل پرانی رنجش کا نتیجہ: اے ڈی جی پی
