عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر//کشمیر کے ڈویژنل کمشنر انشول گرگ نے جمعرات کو لوگوں سے گھبرانے کی اپیل کی اور صرف انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ سرکاری ایڈوائزری پر بھروسہ کرنے کی اپیل کی۔
گرگ نے سری نگر میں نامہ نگاروں کو بتایا’’لوگوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، ہمیں افواہوں سے بچنا چاہیے اور سرکاری ہدایات پر عمل کرنا چاہیے‘‘۔
ضروری اشیاء کی دستیابی پر گرگ نے کہا کہ کوئی کمی نہیں ہے۔انکاکہناتھا’’ہمارے پاس ضروری سامان کا کافی ذخیرہ ہے۔ خوش قسمتی سے، مواصلاتی خدمات آسانی سے کام کر رہی ہیں۔ ٹیلی کام، پانی اور بجلی بغیر کسی رکاوٹ کے چل رہی ہے‘‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ کی ٹیمیں گراؤنڈ میں جہاں ضرورت پڑی موجود ہیں۔انہوںنے یقین دلایا’’مشورے پر عمل کریں اور ایمرجنسی کی صورت میں، لوگوں کو فراہم کردہ ہیلپ لائن نمبروں پر کال کرنی چاہیے۔ مدد فوری طور پر پہنچ جائے گی ‘‘۔
کشمیر میں اشیائے ضروریہ کی کوئی کمی نہیں، وافر سامان دستیاب:صوبائی کمشنر
