عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ نے وضاحت کی کہ گلمرگ میں ہونے والے فیشن شو کے انعقاد میں حکومت کا کوئی کردار نہیں تھا۔ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے، عبداللہ نے کہا کہ یہ ایک نجی تقریب تھی جو ایک نجی ہوٹل میں منعقد کی گئی، اور اس میں کسی سرکاری انفراسٹرکچر کا استعمال نہیں ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس بات کی تحقیقات کرے کہ آیا منتظمین نے کسی قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔ انہیں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی خلاف ورزی ہوئی ہے تو معاملہ پولیس کے حوالے کیا جائے۔
ساتھ ہی وزیر اعلیٰ نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ جب اپوزیشن لیڈر سنیل شرما کو کٹھوعہ جانے کی اجازت دی گئی تو پھرنائب وزیر اعلیٰکو اجازت کیوں نہیں دی گئی؟ اگر کٹھوعہ میں صورتحال اتنی خراب تھی تو پھر اپوزیشن لیڈر کو وہاں جانے کی اجازت کیسے دی گئی، جبکہ نائب وزیر اعلیٰ کو کو روک دیا گیا؟
گلمرگ فیشن شو میں حکومت کا کوئی کردار نہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ
