عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اس امکان کو یکسر مسترد کر دیا کہ نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ کسی بھی قسم کا اتحاد کرے گی۔
عمر عبداللہ نے، بی جے پی کے رکن اسمبلی آر ایس پٹھانیہ کی طرف سے ممکنہ این سی-بی جے پی اتحاد کے اشارے دینے کے حوالے سے کہا ہم کسی بھی اتحاد پر بات نہیں کر رہے، نہ اس کی کوئی گنجائش ہے، نہ ضرورت۔ ہمارے نظریات بھی نہیں ملتے۔ اگر ہم جموں و کشمیر کی بات کریں تو ہمارے خیالات بالکل مختلف ہیں ـ
انہوں نے مزید کہا، تمام مسائل، بشمول ریاستی درجہ، ایوان میں جاری بجٹ اجلاس کے دوران زیر بحث آئیں گے۔