عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/قبل از وقت گرمیوں کی تعطیلات سے متعلق قیاس آرائیوں کے درمیان، ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر (ڈی ایس ای کے) جی این ایتو نے منگل کو کہا کہ فی الحال تعطیلات قبل از وقت دینے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔انہوں نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئےکہاگزشتہ چند دنوں سے موسم خوشگوار رہا ہے، اس لیے ہم نے صرف اسکول کی اوقات کار میں تبدیلی کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ موسم کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور گرمیوں کی تعطیلات سے متعلق کوئی بھی فیصلہ مکمل جائزے کے بعد ہی کیا جائے گا، جب ضرورت محسوس ہوگی تو گرمائی تعطیلات کے بارے میں فیصلہ لیاجائے گا ۔
گرمائی تعطیلات کا فی الحال کوئی منصوبہ نہیں: ڈی ایس ای کے
