عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر حکومت نے واضح کیا کہ گھروں میں مقیم لاعلاج مریضوں یا ماہی گیر برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے بجلی کے بل معاف کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
اسمبلی میں ایم ایل اے ہلال اکبر لون کے ایک سوال کے جواب میں، حکومت نےایوان کو بتایا کہ جاری ایمنسٹی اسکیم کے تحت 2,75,081 گھریلو صارفین کو بقایا بجلی کے بلوں پر سود کی 100فیصدمعافی کا فائدہ پہنچا ہے۔
محکمہ بجلی کے انچارج وزیر نے کہا کہ حال ہی میں حکومت کی جانب سے اعلان کردہ اسکیم کے تحت انتودیا انا یوجنا (AAY) زمرے میں آنے والے گھریلو صارفین کو 200 یونٹ بجلی مفت فراہم کی جائے گی۔
وزیر نے مزید واضح کیا کہ لاعلاج مریضوں یا ماہی گیر برادری کے لیے کسی مخصوص ریلیف کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
بجلی کے بل معاف کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: حکومت
