سری نگر// جموں و کشمیر حکومت نے جمعہ کو سرینگر اور جموں میں سرکاری کوارٹرز میں مقیم اپنے ملازمین کو فلیٹ ریٹ پر بجلی کے چارجز کی ادائیگی سے متعلق اپنا 2013 کا حکم واپس لے لیا ہے۔
جمعہ کو جاری ایک سرکاری حکم نامہ کے مطابق، سرینگر اور جموں شہروں کے سرکاری کوارٹرز میں مقیم سرکاری ملازمین کی طرف سے بجلی کے فلیٹ نرخوں پر چارجز کی ادائیگی سے متعلق 2013 کا سرکاری آرڈر زیر نمبر 301-GAD، مورخہ 20 فروری 2013 کو فوری طور پر واپس لے لیا گیا ہے۔